بانی ایم کیو ایم کے خلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر قرارداد پاس ہوناخوش آئند ہے، راشد نسیم
بدھ 21 ستمبر 2016 21:59
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر قرارداد پاس ہونے کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی طرف سے اپنی پارٹی کے بانی کے خلاف تحریک پیش کرنا قابل ستائش ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور پاکستان مردہ باد کا نعرے لگانے والے کو اس قرارداد کے ذریعہ بھرپور جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے لندن کی رابطہ کمیٹی کے چار ارکان کی رکنیت خارج کرکے اس بات کا بھی ثبوت دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اب بااختیار ہے اور مستقبل میں کوئی ایم کیو ایم کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے اس عمل سے پاکستان سے محبت اور پاکستان دشمن قوتوں کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔ امید ہے کہ ملک کی سیاسی قیادت اور محب وطن عوام ایم کیو ایم کے اس عمل کو قابل ستائش قرار دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.