جمعیت علمااسلام حلقہ پی بی 5 کے تمام یونٹوں پرمشتمل مشترکہ اجلاس

اکتوبر 2017 میں جمعیت علمااسلام پاکستان تاریخ سازکانفرنس منعقد کرے گی، 30 لاکھ افرادشرکت کریں گے،اجلاس میں فیصلہ

بدھ 21 ستمبر 2016 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) جمعیت علمااسلام حلقہ پی بی 5 کے تمام یونٹوں پرمشتمل مشترکہ اجلاس مسجدبلال میں منعقدہوا جس میں جمعیت علمااسلام کے ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی،مولاناحبیب اللہ مینگل،مولانامحمودالحسن،حاجی محمدحنیف لہڑی،اسحاق زاکرشاہوانی،میرسرفرازشاہوانی، مفتی ممتاز،مفتی خلیل اللہ،مفتی خدائے راحیم،حاجی آمین،مفتی عبدالقدوس،قاری محمدعمر،مولوی بشیراحمد،غلام سرور،مولوی عبیداللہ،مولوی خدئیداد اورحاجی بسم اللہ بھی موجودتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناولی محموترابی نے کہاکہ اکتوبر 2017کوجمعیت علمااسلام پاکستان اپنی سیاسی علمی سفرکاسوسال پوری کررہاہے اس سلسلے میں ایک تاریخ سازکانفرنس منعقدہورہی ہے جس میں 30 لاکھ افرادشرکت کریں گے کانفرنس کیلئے ملک بھرکی طرح بلوچستان اورکوئٹہ میں پرجوش اندازسے تیاریاں ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 6 اکتوبرکو حلقہ 5 میں اسی سلسلے میں ایک تاریخ ساز پیغام امن کانفرنس منعقدہوگی جس کیلئے مندرجہ زیل حضرات کی نگرانی میں کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔مولاناحبیب اللہ مینگل کی قیادت میں قائم کمیٹی مدارس مساجدکے پیش امام ،اساتذہ کرام اورعلماکرام سے رابطہ کریگی اورانہیں کانفرنس کی دعوت دیگی۔مولانامحمودالحسن کی قیادت میں قائم کمیٹی کانفرنس کے اسٹیج کیلئے خدمات سرانجام دیگی،میرسرفرازشاہوانی کی قیادت میں قائم کمیٹی کانفرنس کے انتظامات کی نگرانی کریگی،اسحاق زاکرشاہوانی کی قیادت میں قائم کمیٹی علاقے کے معتبرین کومدعوکرنے کیلئے کام کریگی،اورعبدالواسع سحر میڈیاکومدعو کریں گے۔

اجلاس سے خطاب میں ضلعی امیر نے کہاکہ کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ 6 اکتوبرکے پیغام امن کانفرنس کی کامیابی کیلئے بھرپورتیاری کریں اوراس کیلئے قائم کمیٹیاں آج ہی سے کام کاآغازکریں۔انہوں نے کہاکہ عوام کی امیدیں دیندارطبقہ خصوصاجمعیت علمااسلام سے وابستہ ہیں اورجمعیت ہی ملک میں عدل اورانصاف پرمبنی نظام کی قیام کیلئے ملک میں جدوجہدکررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کی سطح پرپیغام امن کانفرنسوں کی انعقادسے دورس نتائج برآمدہوئے ہیں جماعت مزیدفعال ہواہے اورکارکنوں میں تحریک پیداہوگئی ہے۔انہوں نے کانفرنس کے انعقادکیلئے یونٹوں کے ذمہ داران کی سرگرمیوں کوسراہاانہوں نے کہاکہ صدسالہ کانفرنس کیلئے کوئٹہ سے تاریخی جلوس پشاورجائیگی جس میں ہزاروں کارکن ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ تمام کارکن اس تارین ساز کانفرنس میں شرکت کرنیکاعزم کریں اورتیاری کریں۔

انہوں نے کہاکہ اسلام کی سربلندی اورملک کی دفاع کیلئے جمعیت علمااسلام سب سے آگے ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی طرف سے پاکستان کودھمکیاں دیناہمارے اعمال کی کمزوریوں کی علامت ہیں لہٰذامسلمان ہندوکلچرچھوڑکریہ عزم کریں کہ ہم مسلمان ہیں اوراپنے ایمان اوراعمال کی بدولت اپنے دین اورملک کادفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :