لاہور: شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی دعویدار پولیس آئی جی پنجاب کے دفتر میں چوری کی واردات کاکھوج لگانے میں ناکام

بدھ 21 ستمبر 2016 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کی تحفظ کی دعویدار پولیس انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے دفتر میں چوری کی واردات کا کھوج لگانے میں ناکام ہو گئی۔ آئی جی آفس کے پبلک ریلشنز آفس کیلئے 5روز قبل خریدی گئیں 3 ای سی ڈیز چوری ہو گئی ہیں۔ آئی جی آفس میں لگے کلوز سرکٹ کیمرے بھی چوری کی واردات کو پکڑنے میں ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ال سی ڈیز پی آر او آفس کی الماری میں رکھی گئی تھیں۔ آئی جی آفس میں پی آر او آفس اعلیٰ افسران کی آمد کے باعث ایل سی ڈیزوالی الماری کو کمرے سے باہر رکھ دیا گیا۔ افسران کے جانے کے بعد الماری کامعائنہ کیا گیا تو اُس میں سے تینوں ایل سی ڈیز غائب تھیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی جی آفس میں لگے کلوز سرکٹ کیمرے بھی ایل سی ڈیز چرانے والوں کو نہ پکڑ سکے۔

(جاری ہے)

اس پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے آفس والو ں نے بجائے مقدمہ درج کروانے کے انتظامیہ کو ایل سی ڈیز کی چوری کیلئے خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی آفس کے ہر کونے کھترے میں کلوز سرکٹ کیمرے لوگوں کی آمدورفت اُن کی نقل و حرکت کو مانیٹرکرنے کے لئے فلمیں بنا رہے ہیں مگر 24 انچ کی 3 ایل سی ڈیز کو غائب کرنے والے کاریگر کیمروں کو چکما دے کر صاف نکل گئے اور کیمرے اپنی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو گئے۔ چوروں سے جب آئی جی آفس بھی محفوظ نہیں ہے تو ایک عام آدمی کا گھر کیسے محفوظ رہ سکتا ہے۔ اس خبر کی نشریات سے شہریوں کو سوچنے کیلئے کافی مواد مل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :