لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے اٹھانوے کنٹریکٹ برطرف ملازمین کو مستقل بنیادوں پر نوکریوں پر بحال کرنے کے لئے دائر درخواست نمٹا دی

بدھ 21 ستمبر 2016 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے اٹھانوے کنٹریکٹ برطرف ملازمین کو مستقل بنیادوں پر نوکریوں پر بحال کرنے کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے وفاقی وزارت مذہبی امور کو کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سابق ملازمین کی درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی ہدائت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار وں کے وکیل حافظ طارق نسیم نے موقف اختیار کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے اٹھانوے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کی بجائے نوکریوں سے برطرف کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر کابینہ کمیٹی نے برطرف ملازمین کو دیگر کنٹریکٹ ملازمین کے طرز پر مستقل کرنے کی سفارش کی تھی جس پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ برطرف ملازمین کو کسی قانونی جواز کے بغیر نکالا گیا لہذا عدالت انہیں مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے کے احکامات صادر کرئے۔

جس پر عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے اٹھانوے کنٹریکٹ برطرف ملازمین کو مستقل بنیادوں پر نوکریوں پر بحال کرنے کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے وفاقی وزارت مذہبی امور کو کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سابق ملازمین کی درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی ہدائت کر دی۔

متعلقہ عنوان :