پاک بھارت ایٹمی جنگ سے کتنے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے؟ خوفناک رپورٹ

muhammad ali محمد علی بدھ 21 ستمبر 2016 21:43

پاک بھارت ایٹمی جنگ سے کتنے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے؟ خوفناک رپورٹ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء) معروف تجزیہ نگار فواد چوہدری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو اس کے نیتجے میں پھیلنے والی تباہی ناقابل بیان ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جبکہ کئی تجزیہ نگار اس خدشے کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ بھی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معروف تجزیہ نگار فواد چوہدری نے منظر کشی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کے آغاز سے ناقابل بیان تباہی پھیلی گی۔ ایٹمی جنگ کے نیتجے میں پاکستان میں ملتان، لاہور، راولپنڈی اور گوادر کے شہر ممکنہ طور پر صفہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔ جبکہ بھارت میں نئی دہلی، آگرا، احمد آباد، لدھیانہ، جلندھر اور دیگر صفہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔ اس جنگ کے بعد دونوں ممالک کی آبادی کا بڑا حصہ ختم ہو جائے گا جبکہ زندہ بچ جانے والے لوگ اولاد پیدا کرنے کی نعمت سے محروم ہو جائیں گے۔ فواد چوہدری کی جانب سے ایٹمی جنگ کے خوفناک نتائج کی مزید کیا منظر کشی کی گئی ہے؟ آپ بھی ملاحضہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :