بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ بھرپور توجہ مرکوز کریں، ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ

بدھ 21 ستمبر 2016 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ غربی اقتدار احمدنے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ بھرپور توجہ مرکوز کریں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنا ئیں تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں، اسکولوں ،مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کچرہ و ملبہ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں آپ حضرات بھی صفائی ستھرائی کرنے والے عملے سے تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں،تاکہ عملہ بروقت اسے ٹھکانے لگا سکے، اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :