کراچی،قانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارروائیاں،39ملزمان زیرحراست

بدھ 21 ستمبر 2016 21:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء ) کراچی میں جہانگیر روڈ پر سی ٹی ڈی اہلکار شہاب کی شہادت کے بعد پولیس نے رینجرز کے ساتھ ملکر جہانگیر روڈ پر واقع بلوچ پاڑے میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ایس پی جمشید کوارٹر طاہر نورانی نے کہاہے کہ آپریشن کے دوران اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ادھر ماڑی پور پولیس نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان وسیم کچھی، محمد عارف اور امجد جبکہ پی آئی بی پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنلز محمد افضل اور ریحان کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب لانڈھی پولیس نے 8 مشبہ افراد اور ڈیفنس پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم فیاض عرف ببلی نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم فیاض 70 سے زائد ڈکیتیوں اور دہرے قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :