پنجاب حکومت نے بچوں کو نمونیا اور ڈائریا سے بچانے کیلئے یونیسف کے اشتراک سے نئے منصوبے کا آغاز کر دیا

بدھ 21 ستمبر 2016 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) پنجاب حکومت نے بچوں کو نمونیا اور ڈائریا سے بچانے کیلئے یونیسف کے اشتراک سے نئے منصوبے کا آغاز کر دیا‘لاہور سمیت صوبے بھر میں سالانہ 63 ہزار اموات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونیسف کے اشتراک سے پنجاب حکومت نے بچوں کو نمونیا اور ڈائریا سے بچانے کیلئے نئے منصوبے کا آغاز کیا ہے، اس حوالے سے پی سی ہوٹل میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر، یونیسف کے چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کینیڈی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا مشتاق سمیت سینئر پروفیسرز، ڈاکٹرز، نرسز اور عملہ شریک ہوا۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ 1 ہزار میں سے 93 بچے اپنی پانچویں سالگرہ سے قبل موت سے ہمکنار ہوجاتے ہیں، نیا پراجیکٹ بچوں کو نمونیا اور ڈائریا سے بچا میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :