تحر یک انصاف نے رانا ثناء اﷲ خان ‘تر جمان پنجاب حکومت زعیم قادری اور وزیر مملکت عابد شیر علی کیخلاف تھانہ ٹان ؤ شپ میں درخواست جمع کرادی

بدھ 21 ستمبر 2016 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) تحر یک انصاف نے (ن) لیگ کے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان ‘تر جمان پنجاب حکومت زعیم قادری اور وزیر مملکت عابد شیر علی کیخلاف تھانہ ٹان ؤ شپ میں درخواست جمع کرادی،درخواست میں تینوں رہنماؤں پر ملک میں انتشار پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے یوتھ ونگ کے رکن میاں حسیب نے مسلم لیگ ن کے وزرا عابد شیر علی، رانا ثنا اﷲ اور ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کیخلاف درخواست جمع کرا دی ہے ۔

یہ درخواست تھانہ ٹان شپ میں جمع کرائی گئی ہے۔درخواست میں بیان کیا گیا ہے کہ تینوں مسلم لیگی رہنما ملک میں انتشار پھیلانے کا باعث بن رہے اور شہریوں کو کھلم کھلا مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں لہذا ان رہنماں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔