پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ،اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع

بدھ 21 ستمبر 2016 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو 23ستمبر تک جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا ۔ بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار جوڈیشنل ایکٹیوزم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی جو غیر قانونی ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن پاکستان میں عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی بلکہ حکومت اضافی سیلز ٹیکس وصول کررہی ہے جس کا حکومت کو کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔ درخو است گزار نے مزید موقف اپنایا کہ غیر معیاری پٹرول کی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جا رہے لہٰذا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے اور عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مضووعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔فاضل عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کاآخری موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :