پاکستانی قوم کے جذبے کو دھمکیوں اور خطرات سے کم نہیں کیا جا سکتا ، نوازشریف اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے گئے ‘ گورنر پنجاب
پیٹ کی بیماریوں کی بڑی وجہ صاف پانی کی عدم فراہمی ہے ، اگر ہمیں صاف پانی مہیا ہو گا تو اس سے کئی بیماریاں ختم ہونگی ،معاشرہ صحت مند ہو گا‘ ملک محمد رفیق رجوانہ کا ’’بچوں کو نمونیا‘ دست ٗ اسہال جیسی خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے پراجیکٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب
بدھ 21 ستمبر 2016 21:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے جذبے کو دھمکیوں اور خطرات سے کم نہیں کیا جا سکتا ، وزیراعظم محمد نوازشریف اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بھر پور انداز میں لڑنے گئے ہیں ،ٗ بیرونی خطرات کے پیش نظر ہمیں چاہئے کہ اندرونی طور پر امن قائم رکھیں ،پیٹ کی بیماریوں کی بڑی وجہ صاف پانی کی عدم فراہمی ہے ، اگر ہمیں صاف پانی مہیا ہو گا تو اس سے کئی بیماریاں ختم ہونگی اور معاشرہ صحت مند ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل لاہورمیں یونیسیف و حکومت پنجاب کے اشتراک سے ’’بچوں کو نمونیا‘ دست ٗ اسہال جیسی خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے پراجیکٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
تقریب میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ٗ پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر ٗ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان ٗ چیف ہیلتھ یونیسیف ڈاکٹر کینیڈی،ڈی جی صحت پنجاب ڈاکٹر مختارحسین اور پروونشل پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا مشتاق بھی موجود تھے۔
گورنر پنجاب نے بھارت کی طرف سے دھمکیوں اور جارحیت کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی قوم جذبے والی قوم ہے جس کا جذبہ دھمکیوں اور خطرات سے کم نہیں ہو سکتا تاہم بیرونی خطرات کے پیش نظر ہمیں چاہئے کہ اندرونی طور پر امن قائم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں جو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے کیلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ایسے موقع پر ایسا کردار ادا نہ کریں جس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہاکہ آئین میں ہر بڑے عہدے کیلئے حلف ہے اگر ہم اس حلف کی من و عن پاسداری کریں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو مسیحا کہا جاتا ہے اگر وہ بھی مسیحا کا کردار ادا کریں تو موذی بیماریوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک بھر میں 40 ہسپتالوں کے قیام کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف بھی دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبہ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹ کی بیماریوں کی بڑی وجہ صاف پانی کی عدم فراہمی ہے جو کہ ایک بنیادی ضرورت ہے اگر ہمیں صاف پانی مہیا ہو گا تو اس سے کئی بیماریاں ختم ہونگی اور معاشرہ صحت مند ہو گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حکومت کے ساتھ ساتھ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ نمونیا ٗ دست ٗ اسہال جیسی موذی بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ گورنر نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اس سلسلہ میں شعور آگہی کیلئے بنیادی کردار ادا کرے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جس طر ح پنجاب حکومت کی طرف سے پولیو ٗ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے ان امراض کا خاتمہ ہو چکا ہے اسی طرح نمونیا ٗ اسہال جیسی بیماریوں کا بھی خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ نمونیا ٗ اسہال کی بیماریوں کی وجہ سے بچوں میں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے پاکستان میں صحت کے شعبہ میں تعاون پر یونیسیف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اگر دنیا کے ممالک اپنے بچوں اور ماؤں کی زندگیوں کو بچا سکتے ہیں تو پاکستان میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں ٗ ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ یہ پیغام گلی ٗ محلے تک پہنچائیں کہ ہم نے اپنے بچوں اور ماؤں کی زندگیوں کو بچانا ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں پولیو زیرو ہے، ڈینگی کے مرض پر قابو پایا جا چکا ہے، اسی طرح ہم نمونیا ٗ دست ٗ اسہال جیسی بیماریوں پر بھی قابو پائیں گے۔ پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پاکستانی وہ قوم ہے جو جاگتی ہے تو بڑے سے بڑے چیلنج سے نمٹ سکتی ہے۔چیف ہیلتھ یونیسیف ڈاکٹر کینیڈی نے پنجاب حکومت کے صحت کے شعبے میں اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں جن کی صحت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ دیگر شعبوں کی طرح صحت کے شعبہ میں بھی بے مثال اقدامات کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.