ہائیکورٹ کا والڈ سٹی اتھارٹی کو اندرون شہر کی خطرناک عمارتوں کومحفوظ بنانے کا حکم ،عملدرآمد رپورٹ طلب

بدھ 21 ستمبر 2016 21:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے والڈ سٹی اتھارٹی کو اندرون شہر کی خطرناک عمارتوں کومحفوظ بنانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار شہری ندیم کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اندرون شہر کی خطرناک عمارتیں کسی بھی وقت رہائشیوں کی زندگی کا چراغ گل کر سکتی ہیں۔ پہلے بھی اندرون شہر میں حاثات کی وجہ سے شہری زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد والڈ سٹی اتھارٹی کو فوری خطرناک عمارتوں کومحفوظ بنانے کا حکم دیتے ہوئے والڈ سٹی اتھارٹی کی انتظامیہ سے عمل درآمد کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :