ایم کیو ایم کی طرف سے اپنی پارٹی کے بانی کے خلاف تحریک پیش کرنا قابل ستائش ہے ‘راشد نسیم

بدھ 21 ستمبر 2016 21:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف متفقہ طور پر پاس ہونے والی قرار داد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی طرف سے اپنی پارٹی کے بانی کے خلاف تحریک پیش کرنا قابل ستائش ہے ،ایم کیو ایم نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور پاکستان مردہ باد کا نعرے لگانے والے کو اس قرار داد کے ذریعہ بھرپور جواب دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے لندن کی رابطہ کمیٹی کے چار ارکان کی رکنیت خارج کرکے اس بات کا بھی ثبوت دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اب بااختیار ہے اور مستقبل میں کوئی ایم کیو ایم کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے اس عمل سے پاکستان سے محبت اور پاکستان دشمن قوتوں کو ایک واضح پیغام دیا ہے ۔امید ہے کہ ملک کی سیاسی قیادت اور محب وطن عوام ایم کیو ایم کے اس عمل کو قابل ستائش قرار دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :