محکمہ داخلہ نے پنجاب کی جیلوں میں جرمانے کی مد میں قید افراد کو جلد رہا کرنے کا فیصلہ

بدھ 21 ستمبر 2016 20:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) وفاقی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے پنجاب کی جیلوں میں جرمانے کی مد میں قید افراد کو جلد رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں قید غریب افراد کی رہائی کیلئے محکمہ داخلہ کے کمیٹی روم میں ہوم سیکرٹری میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اسد اﷲ فیض سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب سے جیلوں میں جرمانے کی مد میں قید افراد کی فہرست طلب کی ہے۔ وفاقی حکومت ان افراد کے جرمانے ادا کرکے انہیں رہائی دلائے گی۔ اس سے قبل مخیر حضرات ان قیدیوں کا جرمانہ ادا کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :