محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنا ہمارا اولین فرض ہے، ڈی پی او

بدھ 21 ستمبر 2016 20:46

ساہیوال۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام نے کہاہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنا ہمارا اولین فرض ہے‘ امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ‘تاجروں اور دیگرطبقات کو اپنا اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔ محرم الحرام میں شر انگیزی اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نیشنل ایکشن پلان پر 100فیصد عملدرآمد کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

وہ یہاں اپنے دفتر میں پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ محرم کے حوالہ سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔ کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مجالس اور جلوسوں پر بائی نیم ڈیوٹی لگائے جائے ۔ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز اہلکاروں کو ڈیوٹی کے متعلق مکمل بریف کریں اور تمام اہلکار ا پنے ڈیوٹی پوائنٹ پر بروقت پہنچیں ۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کی سکیورٹی کی تین حصاروں پر مشتمل ہوگی ۔ جلوس میں شامل ہونے والے افرا دکی فرداً فرداً تلاشی لی جائے گی اور داخلے کے لئے ایک ہی راستہ متعین کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :