اسلام آباد کی دو یونین کونسلز کے چیئرمین کے الیکشن انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،تمام امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کی ہدایت ، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا

بدھ 21 ستمبر 2016 20:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء ) اسلام آباد کی دو یونین کونسلز کے چیئرمین کے الیکشن انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔تمام امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کا پابندکردیا گیا خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو تفصیلات کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی سربراہی میں اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں ایس ایس پی ساجد کیانی ، ایس پی صدر ذیشان حیدر ، ڈی آر او ، اور اسسٹنٹ کمشنر شعیب علی اور اصغر علی نے شرکت کی۔ضمنی الیکشن چوبیس ستمبر کو ہونگے پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہوگی۔یونین کونسل 48سے چئیرمین اعظم خان اور یونین کونسل 49 سے ذیشان کاظمی کے ڈپٹی مئیر بننے پر یہ عہدے خالی تھے

متعلقہ عنوان :