لاہور، ضلعی انتظامیہ نے مزدوروں کی یومیہ اجرت میں اضافہ کردیا‘ یومیہ مزدوری میں31سے 43 روپے اضافہ

بدھ 21 ستمبر 2016 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) محنت کشوں کیلئے خوشخبری، ضلعی انتظامیہ نے مزدوروں کی یومیہ اجرت میں اضافہ کردیا‘ یومیہ مزدوری میں 31 سے 43 روپے اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ہنر مند مزدور کی یومیہ اجرت 31 روپے اضافے کیساتھ 511 روپے اور درمیانے ہنر مند کی یومیہ اجرت 43 روپے اضافے کے بعد 541 روپے ہوگئی۔ ہنر مند مزدور کی یومیہ اجرت 33 روپے اضافے کے بعد 579 روپے جبکہ پارٹ ٹائم کام کرنے والے مزدور کا ماہانہ اعزازیہ 432 روپے اضافے کے بعد 4752 مقرر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :