حکومت نے تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا
وزیر داخلہ چودھری نثار کی وزیر اعلی شہباز شریف سے 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات ، رائے ونڈ مارچ پر تبادلہ خیال کارکنوں کو جوابی ردعمل دینے سے منع کردیا گیا ،امن عامہ کی صورتحال خراب کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ‘ ذرائع
بدھ 21 ستمبر 2016 19:51
لاہور /اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) حکومت نے تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی کی جانب سے کارکنوں کو جوابی ردعمل دینے سے منع کردیا گیا جبکہ جلسے کے روز مسلم لیگ (ن)کے پارٹی دفاتر بند رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعلی پنچاب شہباز شریف سے 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات کیجس تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ حکومت رائے ونڈ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ۔مسلم لیگ (ن)کی جانب سے پارٹی ورکرز کو کسی قسم کا جوابی رد عمل نہ دینے کی ہدایت کی گئی۔ امن عامہ کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی اور تحریک انصاف کے جلسے کو خلل سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ جلسے کے روز مسلم لیگ (ن)کے پارٹی دفاتر بند رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.