ضلعی انتظامیہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کیلئے تمام وسائل برؤے کار لا ئے گی‘ محمد عثمان

تمام متعلقہ محکمے محرم الحرام سے قبل تمام تر انتظامات کو مکمل کریں گے‘ ڈی سی او لاہور کا ٹاؤن ہال میں اجلاس سے خطاب

بدھ 21 ستمبر 2016 19:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہرمیں محرم الحرام کے موقع پر منعقد ہو نے والی مجالس اور نکا لے جا نے والے جلوسوں کی سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کر نے کے حوالے سے تمام وسائل برؤے کار لا ئے گی ،ضلعی انتطامیہ کے تمام متعلقہ محکمے محرم الحرام سے قبل تمام تر انتظامات کو مکمل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے ٹا ؤن ہال میں منعقدہ ایک اجلاس سے کیا ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ،قانون نافذ کر نے والے اداروں اور اہل تشیع رہنما ؤں تو قیر بابا،خواجہ بشارت حسین،آغا عباس کا ظمی،آغا شاہ حسین قزلباش،علا مہ مشتاق حسین جعفری،علی عمران علوی، ذوالفقار حیدر نقوی، علی رضا اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امن و امان کو برقراررکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں تا کہ محرم الحرام کے مہینے میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔انہوں نے تما م ٹی ایم اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے ٹا ؤن میں لا ئٹنگ،پیچ ورک،مین ہول کورز،ٹریفک،پارکنگ،بجلی کی لٹکتی تا روں جیسے انتظامات کو کم سے کم وقت میں مکمل کریں اور محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کے لا ئسنس ہو لڈرز سے رابطہ میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں فرقہ وارانہ نوعیت کی وال چا کنگ اور بینرز لگانے کی ہر گز اجا زت نہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں محرم الحرام میں نکالے جا نے والے جلوسوں کی ما نیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جس میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔اجلاس میں اہل تشیع رہنماؤں نے جلوس کے راستوں میں درپیش مسائل کا ذکر کیا جس پر ڈی سی او لاہور نے تما م ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو اس کے فوری حل کی ہدایت کی۔شعیہ رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :