Live Updates

پی ٹی آئی کارائے ونڈمیں استقبال انڈے اور ٹماٹروں سے کیا جائے گا‘نرگس متین

لیگی خواتین اپنے قائد کے گھر کی حفاظت کرنا جانتی ہیں،عمران خان نے نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کردیا ہے

بدھ 21 ستمبر 2016 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارائے ونڈمیں استقبال انڈے اور ٹماٹروں سے کیا جائے گا،عمران خان کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے ،تاریخی غلطی کرنے جا رہے ہیں،لیگی خواتین اپنے قائد کے گھر کی حفاظت کرنا جانتی ہیں،عمران خان نے نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کردیا ہے ، عوام نے دھرنہ سیاست کو دفن کردیاہے،عمران خان ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں،عوام کو اس اذیت میں مبتلا کرنے کے ذمہ دارنا بالغ اور مفاد پرست سیاستدان ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان رائے ونڈ جانے کی تاریخی غلطی کرینگے ۔لیگی خواتین ورکرز ان کو ایسا سبق سیکھائیں گئی یہ زندگی بھر یاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) تین سالوں میں عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔یہ عوامی مسائل حل کرنے کا نتیجہ ہے کہ انتشار اور افرتفری کی سیاست ناکام ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا عمران خان کے جھوٹے دعوے اور جعلی نعرے عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) نے تین سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کا ثبوت ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی واضع اکثریت سے کامیابی ہے ۔پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ملک میں اب عد م استحقام پھیلانے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔جو عوامی لیڈر حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل حل کرنا چاہتا ہے اس کو ویلکم کہتے ہیں ۔لیکن انتشار اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات