لبرٹی چوک میں درست نمبر پلیٹ لگانے کا شعور اجاگر کرنے کیلئے کیمپ
سی ٹی او کی ہدایت پر مہم 30ستمبر تک جاری رہے گی،ٹریفک قوانین کا شعور بیدار کرنے کیلئے ہمیں مل جل کر کوشش کرنا ہوگی ‘طیب حفیظ چیمہ
بدھ 21 ستمبر 2016 18:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے،اٹلس ہنڈا کی معاونت سے شہر بھر میں گاڑیوں پر نمونہ کـے مطابق اور درست نمبر پلیٹ لگانے کا شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی مہمتیسرے روز بھی جاری،سی ٹی او کی ہدایت پرسے لبرٹی چوک میں کیمپ لگایاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہفیصل چوک مال روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں میں اٹلس ہنڈا کی معاونت سے آگاہی مہم میں ابتک23ہزار سے زائد شعور بیداری پمفلٹس تقسیم کیئے جاچکے ہیں جبکہ گاڑیوں پر درست نمبر پلیٹ کا شعور اجاگر کرنے بارے آگاہی مہم 30ستمبر تک جاری رہے گی ۔(جاری ہے)
چیف ٹریفک آفیسرنے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کو ہدایت کی کہ نمونہ کے مطابق اور درست نمبر پلیٹ لگانے کے سلسلے میں آگاہی مہم کی کامیابی کیلئے ہرممکن محنت کریں ،انہوں نے ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت جاری کیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں شعور بیداری کیمپ لگانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کریں ۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ دوران سفرنمونہ اور قانون کے مطابق نمبر پلیٹ کے استعمال سے نہ صرف شہریوں کے مالی نقصان کا اندیشہ ختم ہوجاتا ہے بلکہ حادثات اور جرائم کی شرح میں بھی واضح کمی آجاتی ہے ،ہمیں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے ون ویلنگ کے خلاف بھی بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی ۔سی ٹی او نے کہا ایجوکیشن یونٹ بھی مرحلہ وار کیمپ کا وزٹ کرتے ہوئے لوگوں کو ایجوکیٹ کریں جبکہ پوائنٹس ڈیوٹی پر مامور وارڈنز بھی ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.