پا نامہ لیکس پر نیب اور ایف بی آر (ن) لیگ کی زبان بول رہے ہیں ‘چوہدری محمدسرور

ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی موجودہ حکومت کی موجودگی میں ممکن نہیں ہوسکتی ‘حکمران خود مقدس گائے سمجھ رہے ہیں

بدھ 21 ستمبر 2016 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پا نامہ لیکس پر نیب اور ایف بی آر (ن) لیگ کی زبان بول رہے ہیں ‘ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی موجودہ حکومت کی موجودگی میں ممکن نہیں ہوسکتی ‘حکمران خود مقدس گائے سمجھ رہے ہیں مگر انکو احتساب کا سامنا کر نا پڑ یگا ‘ہم جہاں مر ضی پر امن جلسہ کریں ہمارا آئینی اور جمہو ری حق ہے جس سے ہمیں کوئی ہمیں روک نہیں سکتا ‘ملک میں شفاف احتساب حکمرانوں کی سیاسی موت ہوگی اس لیے حکمران احتساب سے بھاگ رہے ہیں ۔

کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ آئین اور جمہو ری انداز میں ہی احتجاج کیا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف اقتدار کی نہیں ملک اور قوم کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے ہم کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے اور حکمرانوں کو بھی ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ انکو ہرصورت کر پشن کا حساب دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ملک میں ناکامیوں کے جتنے بھی ریکارڈ قائم ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں پانامہ لیکس نہیں بلکہ کر پشن کر نیوالے حکمرانوں کی سیاست دفن ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف بی آر کو چاہیے کہ وہ (ن) لیگ کی زبان بولنے کی بجائے آئین وقانون کے مطابق کاروائی اور پانامہ لیکس میں جن لوگون کے نام آئے ہیں انکے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :