Live Updates

عمران خان کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی نے عابد شیر علی کیخلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 21 ستمبر 2016 18:48

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر2016ء) پی ٹی آئی نے عابد شیر علی کیخلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا ہے. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت عابد شیر علی کی جانب سے عمران خان کو میڈیا پر دھمکیاں دینے کے معاملے پر تحریک انصاف کے نوجوان رہنما اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے ان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست جمع کروائی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم مقدمہ درج نہ ہونے پر اب تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے آئی جی پنجاب کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں عابد شیر علی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات