Live Updates

مسلم لیگ (ن) کا پاکستان تحریک انصاف کے مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ-شہبازشریف اور چوہدری نثار کے درمیان 24گھنٹے میں دوملاقاتیں- سیاسی صورت حال اور متوقع مارچ پر مشاورت کی گئی۔ حکومت رائے ونڈ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور جلسے کے روز مسلم لیگ ن کے پارٹی دفاتر بند رکھے جائیں گے۔شہبازشریف ‘چوہدری نثار ملاقات میں فیصلہ-عمران خان نے بڑے سیاسی محاذ کیلئے جگہ کا اعلان کر دیا 30 ستمبر کو اڈہ پلاٹ پر ہی جلسہ ہو گا۔ تحریک انصاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 ستمبر 2016 18:46

مسلم لیگ (ن) کا پاکستان تحریک انصاف کے مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ-شہبازشریف ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف کے مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی جانب سے کارکنوں کو جوابی ردعمل دینے سے منع کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں اس حوالے سے اتفاق کیا گیا، ملاقات میں سیاسی صورت حال اور متوقع مارچ پر مشاورت بھی کی گئی۔

ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مارچ کے راستے میں آنے والے نون لیگ کے پارٹی دفاتر بھی بند رہیں گے، جبکہ امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اعلی پنچاب شہباز شریف کے درمیان 24 گھنٹوں میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تحریک انصاف کے متوقع رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ حکومت رائے ونڈ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور جلسے کے روز مسلم لیگ ن کے پارٹی دفاتر بند رکھے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی ورکرز کو کسی قسم کا جوابی رد عمل نہ دینے کی ہدایت کی گئی۔ امن عامہ کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی اور تحریک انصاف کے جلسے کو خلل سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بڑے سیاسی محاذ کیلئے جگہ کا اعلان کر دیا ہے۔اور کہا ہے کہ30 ستمبر کو اڈہ پلاٹ پر ہی جلسہ ہو گا۔ تحریک انصاف انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کرے گی۔ احتجاج کے لئے تین مختلف مقامات زیر غور تھے لیکن قیادت کو بھوبتیاں چوک پسند آیا نہ رائے ونڈ اجتماع کا مقام لہذا قیادت کی جانب سے اڈاپلاٹ پر ہی جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات