بجلی کے کنڈے اتروائیں تو راتوں رات پھر لگ جاتے ہیں، ایم ڈی پیپکو کا قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف

بدھ 21 ستمبر 2016 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) ایم ڈی پیپکو نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کے کنڈے اترواتے ہیں، راتوں رات پھر لگ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد لغاری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس ہوا جس میں تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نے ایم ڈی پیپکو سے اوور بلنگ کے مسائل حل کرنے کا کہا تو ایم ڈی نے استفسار کیا کہ ہمیں کوئی علاقہ بتائیں کہاں اوور بلنگ ہو رہی ہے۔ چیئرمین نے بتایا کہ ڈھرکی اور میرپورماتھیلو میں شکایات ہیں جس پر ایم ڈی پیپکو نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ کنڈے اترواتے ہیں راتوں رات پھر لگ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :