Live Updates

خوفزدہ حکومت ہر حال میں تشدد کا راستہ اختیار کریگی،حلیم عادل شیخ

تحریک انصاف ظالم اور یزیدی نظام کے خلاف آخری دم تک لڑتی رہے گی ،رہنما پاکستان تحریک انصاف

بدھ 21 ستمبر 2016 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاہے ہم ڈرنے والے نہیں حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایا تو ہمارے کارکنان اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں پاکستان کی عوام روز روز کے ظلم سہہ کر تنگ آچکی ہے ،رائیونڈ مارچ میں ہر وہ شخص شریک ہوگا جو پاکستان سے محبت رکھتاہوگا اور ان ظالم حکمرانوں سے نجات پر یقین رکھتا ہوگا۔

ملک کے حکمران ہمارے مارچ کو تعصب کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ان کے لیے ہر وہ شخص ناپسندیدہ ہے جو ان کے غلط کاموں کی نشاندہی کرتاہو،30ستمبر تاریخی اہمیت کا حامل دن ہوگا اس دن ظالم بچے یا مظلوم اس کا فیصلہ وقت کریگالیکن یہ حقیقت ہے کہ خوفزدہ حکومت ہر حال میں تشدد کا راستہ اختیار کریگی۔ہم جانتے ہیں کہ تصادم میں سب ہی کا نقصان ہے مگر یہ لوگ ہمارے پرامن احتجاج کو تشدد سے روکنا چاہتے ہیں خود کو جمہوری حکومت کے دعوے دار کہلانے والوں کو جمہوریت کی الف ب کا بھی نہیں معلوم ،عادل ہاؤس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ اس وقت ن لیگی کارکنان اپنے ہی رہنماؤں سے ناراض ہیں وہ جانتے ہیں کہ شریف برادران نے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے ،جن لوگوں کوہمارا مارچ روکنے کا کہا گیا ہے وہ کرائے کہ غنڈے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ظالم اور یزیدی نظام آخری دم تک لڑتے رہیگی۔عمران خان کے حکم پر کارکنان ہر وقت تیار ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کا رازتحریک انصاف کے پاس ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے پرامن مارچ کو محفوظ بنانے اور سیکورٹی کا بندوبست کرنے کی بجائے اپنے غنڈوں کو تیار کررہی ہے،ان کے مسخرے وزیر ٹی وی چینلوں پر آکر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ان کا بنیادی مقصد ہمارے کارکنان او رپاکستان کے ان لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنا ہے جو ہمارے جلسے میں آنے کے لیے خودکو تیار کررہے ہیں مگر یہ ن لیگ کے غنڈے اس بات کو نہیں جانتے کہ پاکستان کی عوام ان کے حکمرانوں سے سخت نالاں ہیں وہ اپنا حق لینے اور حکمرانوں کو واپس بھیجنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات