(ن) لیگ کی ڈنڈا بردارریلی میں 150 لوگ شریک تھے،فرخ جاوید مون

لاہورکے شہریوں نے ڈنڈے ،سوٹے ،گنڈاسے پکڑنے والوں کومسترد کردیا،میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 ستمبر 2016 18:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ اپنے آپ کوملک کی سب سے بڑی جماعت کا دعوی کرنے والی (ن) لیگ کی اڈہ پلاٹ سے نکالی جانے والی ڈنڈا بردارریلی بری طرح ناکام ہوئی ،ریلی میں 50 ڈینگی ملازمین ،50 پٹواری اور50 گلوبٹ شریک تھے ،ریلی میں سرعام اسلحے کی نمائش کرکے قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں اورپنجاب پولیس نے آنکھیں بند کررکھی تھی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ لاہورکے شہریوں نے سیاست میں ڈنڈے ،سوٹے ،گنڈاسے متعارف کرانے والی ڈنڈا لیگ کومسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ڈنڈا لیگ کیساتھ نہیں بلکہ تحریک انصاف کیساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ اصل ریلی 30 ستمبرکوہوگی جس میں ڈینگی ملازمین ،پٹواری نہیں بلکہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرہوگا جو(ن) لیگ کی جعلی جانثارفورس کوبہا لے جائے گا۔