صدر سے وزیر تجارت خرم دستگیر کی ملاقات ،وزارت سے متعلق بریفنگ دی

حکومتی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتر ہو رہی ہے، ممنون حسین

بدھ 21 ستمبر 2016 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومتی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے معیشت کی مضبوطی کے لئے تجارتی شعبہ میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کی ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے صدر مملکت کو وزارت سے متعلق بریفنگ بھی دی ۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ برآمد کنندگان اور تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے تجارتی شعبہ میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے صدر نے مزید کہا کہ حکومتی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :