وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے جمہوریہ کوریا کے سفیر کی ملاقات
بدھ 21 ستمبر 2016 17:26
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے جمہوریہ کوریا کے پاکستان میں سفیر ایچ ای ڈاکٹر ڈونگ گوسو نے ملاقات کی۔ بدھ کوہونے والی ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت باہمی تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کوریا کے سفیر کو دونوں ممالک کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں اس سلسلے میں ریسرچ سروے سمیت فزیبلٹی کی تیاری پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔(جاری ہے)
ایف ٹی اے سے متعلق دونوں ممالک نے جائزہ رپورٹ اور تجاویز مکمل کر کے اپنی اپنی حکومت کو بھیج دی ہے۔ ایف ٹی اے کے بارے میں مزید مذاکرات آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں ہوں گے۔ دونوں ممالک کے مابین موجودہ تجارتی حجم 1.1 ارب ڈالر ہے۔ دونوں اطراف سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے وژن کے تحت دیگر ممالک کے ساتھ بھی آزادانہ تجارت کے معاہدے کئے جائیں گے تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ کوریا کے سفیر نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے وفاقی وزیر تجارت کی کاوشوں کو سراہا۔
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
الزامات عمومی نوعیت کے ہیں
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.