خواجہ اظہار الحسن کی 3مقدمات میں عبوری ضمانت

بدھ 21 ستمبر 2016 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔خواجہ اظہار الحسن نے سندھ ہائیکورٹ سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت سے رجوع کیا۔

درخواست موقف اختیار کیاگیا کہ 22 اگست کی تقریر کے وقت وہ وزیراعلی ہاوس میں تھے۔

(جاری ہے)

ایک مقدمے میں پولیس عدم شواہد پر 497 کے تحت رپورٹ عدالت میں پیش کرچکی ہے،الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں لہذا ضمانت منظور کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما اپوزیشن خواجہ اظہار الحسن کی حفاظتی ضمانت پچاس ، پچاس ہزار کیضمانتی مچلکے جمع کرانے پر منظور کی تھی اور7 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیا تھا۔

خواجہ اظہار نے ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ، جو قائد آباد ،اسٹیل ٹاون اور سپر ہائی وے سائٹ میں درج ہیں۔منتظم عدالت نے پچیس ،پچیس ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے توثیق کیلئے معاملہ اے ٹی سی ون بھیج دیاہے۔