حجاج کرام اور زائرین کیلئے بہترین انتظامات قابل تحسین ہیں‘ پاکستان علماء کونسل
بدھ 21 ستمبر 2016 16:52
(جاری ہے)
اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، مولانا محمد ایوب صفدر ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا نعمان حاشر ، مفتی عمر فاروق بھی موجود تھے ۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالم اسلام کے مسائل اور مصائب کا خاتمہ وحدت امت میں ہے اور حج بیت اللہ مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کا عملی نمونہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمان دشمن قوتوں کی طرف سے حجاج کرام اور زائرین کیلئے خطرات پیدا کیے گئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل اور سعودی عرب کی قیادت کی بھرپور کوششوں کے نتیجہ میں منیٰ ، عرفات اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حج کا حکم صاحب ثروت لوگوں کو دیا ہے اور حج کے ایام اور مقام مخصوص ہیں کسی اور جگہ ، دن ، یا مقام پر کی جانے والی عبادت کو حج کا نام نہیں دیا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ منیٰ ، عرفات ، مزدلفہ اور حرمین الشریفین میں بلا کسی تفریق کے تمام مکاتب فکر کے مسلمان اپنی عبادتوں میں مصروف رہتے ہیں اور یہی اتحاد امت کا بہترین نمونہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان معاملات کو باہمی مفاہمت سے حل ہونا چاہیے ۔ ایران اور عرب ممالک کے درمیان تصادم مسلمانان عالم کیلئے کسی صورت مفید نہیں ہے ۔عرب اور اسلامی ممالک میں کسی کو بھی مداخلت کا حق نہیں دیا جا سکتااور نہ ہی کسی ملک کی مذہبی قیادت کو یہ حق ہونا چاہیے کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر اپنی سوچ اور فکر کو دوسرے ممالک پر مسلط کرے اور ان ملکوں کے اندر انارکی کی کیفیت پیدا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثیوں کی طرف سے مسلسل سعودی عرب پر حملے اور سعودی عرب کی سر زمین کو غیر محفوظ بنانے کی کوششیں تشویشناک ہیں ۔ اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور جو ممالک حوثی باغیوں کی سرپرستی کر رہے ہیں ان کو روکا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ملکوں کے درمیان تنازعات کا خاتمہ اسی صورت ممکن ہے جب ایک دوسرے کی سلامتی ، استحکام اور سرحدوں کا احترام کیا جائے گااور اگر ایسا نہیں ہوتا تو عالم اسلام میں مزید تنازعات جنم لیں گے اور تشدد کو تقویت ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.