بسیمہ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، 56افغان باشندے گرفتار، تفتیش شروع

بدھ 21 ستمبر 2016 16:52

بسیمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء )بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 56افغان باشندوں گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بسیمہ میں ایف سی کی کارروائی کے نتیجے میں 56افغان باشندوں کوگرفتارکرکے تفتیش کیلئے انہیں لیویز کے حوالے کردیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔