ڈیرہ بگٹی ، بارودی سرنگ دھماکے سے دوسیکورٹی اہلکار شدیدزخمی

بدھ 21 ستمبر 2016 16:50

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء ) ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ دھماکے اوراہلکار کے بارودی سرنگ پر پاؤں آنے سے دواہلکار شدیدزخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کوبھی نقصان پہنچاہے ،اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوکہانی سے لوٹی زین آتے ہوئے فورسز کی گاڑی بارود ی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہے جبکہ ایک اورواقعہ میں ایف سی اہلکار بارودی سرنگ پر پاؤں آنے سے دھماکے کے نتیجے میں شدیدزخمی ہوگیاہے دونوں واقعات کی مقامی لیویز نے تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :