سانحہ سول ہسپتال میں شہید ہونیوالے وکلا کیلئے 35لاکھ روپے کا چیک ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حوالے

بدھ 21 ستمبر 2016 16:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء ) ناروے کی غیر سرکاری تنظیم بینگ ہیومن نے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ میں شہید ہونیوالے وکلاء کیلئے 35لاکھ روپے کا چیک بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنظیم کی جانب سے شہید وکلاء کے خاندانوں کیساتھ اظہار ہمدردی ویکجہتی بھی کی گئی ناروے کے غیر سرکاری تنظیم کے اراکین کو پاک فوج کے تعاون سے بلوچستان ہائی کورٹ پہنچایاگیا جہاں انہوں نے شہید وکلاء کیلئے فاتحہ خوانی کی اوران کے ساتھیوں کیساتھ اظہار تعزیت کی اس موقع پر بینگ ہیومن کے قیصر علی اوردیگر کاکہناتھاکہ افسوسناک واقعہ کے بعد سے ہی تنظیم نے ناروے میں مختلف کمیونٹیز سے شہداء کے خاندانوں کیلئے مالی مدد لینی شروع کی تھی انہوں نے کہاکہ 8اگست کاواقعہ المناک اوربربریت کے سوا کچھ نہیں بعدازاں انہوں نے 35لاکھ روپے کاچیک بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران عبدالغنی خلجی اوردیگر کو حوالے کیا۔

متعلقہ عنوان :