عجمان انڈسٹریل ایریا کے گوداموں میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں درہم کا سامان جل کر خاکستر

بدھ 21 ستمبر 2016 16:49

عجمان انڈسٹریل ایریا کے گوداموں میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں درہم کا ..

عجمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): عجمان کے انڈسٹریل ایریا میں گودام میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے چار گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی لپٹیں اور دھواں میلوں دور سے دیکھا جا سکتا ہے ۔عجمان سول ڈیفنس کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس کا ترجمان کا کہناہے کہ انہیں آتشزدگی کی اطلاع 2:30منٹ پر ملی ۔ شارجہ اور عجمان سے متعدد فائر فائٹرزآگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔گوداموں میں پلاسٹک کا سامان رکھا ہوا تھا۔ آگ لگنے سے لاکھوں درہم کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیاہے ۔ کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ آخری اطلاعات آنے تک آگ پر قابو پا لیا گیاہے ۔ سول ڈیفنس کی تحقیقاتی ٹیم آگ لگنے کی تحقیقات کر ہی ہے .