کوہاٹی دھماکے کے متاثرین کاامداد نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 21 ستمبر 2016 16:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) کوہاٹی چرچ دھماکے کو تین سال گرز گئے تاحال متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔

(جاری ہے)

دھماکے متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے اعلان کر دہ پیکج پر فی الفور عمل درآمد کرنے کامطالبہ کردیاتین سال قبل آل سینٹس چارچ دھماکے کے متاثرین نے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا متاثرین کا کہنا تھا کہ دھماکے میں کئی ز خمیوں کو تاحال حکومتی امداد نہیں ملی جبکہ حکمرانوں کی جانب سے کئے گئے وعدہ بھی ابھی تک ایفا نہیں ہوئے حکومت سند ھ نے جو اعلانات پشاور میں کئے تھے متاثرین کو انکی رقم بھی نہیں دی گئی جبکہ 83زخمی فراد اب بھی معذور ی اورمجبوری کی زندگی بسر کر رہے ہیں مظاہرین نے پر یس کلب سے گورنرہاوس تک مارچ کیا متاثرین کا کہنا تھا کہ انصاف کی حکومت میں عمران خان نے ابھی تک متاثرین کی داد رسی نہیں کی متاثرین کا کہنا تھا کہ چرج دھماکے میں جابحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو شہداپیکج کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمتیں دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :