ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تعمیراتی کام جلد شروع ہوگا،فنڈز کا اجرا کردیاگیامزید گرانٹ بھی منظور کرائی جائے گی ‘حمیدہ وحیدالدین

بدھ 21 ستمبر 2016 16:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء)صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوٴالدین کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام جلد از جلد دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر نے اس ضمن میں چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو نوید رشید سے ملاقات بھی کی اور منصوبے کے مختلف پہلووٴں پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

چیف انجنئیر نے یقین دلایا کہ تعمیراتی کام تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ عوامی مفاد کے اس منصوبے کی تکمیل کاکام جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے۔ حکومت کی طرف سے فنڈز کا اجراء بھی ہو چکا ہے اور ضرورت ہوئی تو مزید گرانٹ بھی منظور کرائی جائے گی۔ حمیدہ وحیدالدین نے کہا کہ موجودہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کی نئی عمارت آبادی کے تناسب سے نا کافی ہے۔ نئی عمارت میں شہریوں کو صحت عامہ کی تمام سہولتیں میسر آسکیں گی۔تعمیراتی کام شروع ہونے کے بعد جلد خود بھی منصوبے کا دورہ کروں گی۔