Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارکی ملاقات

ملاقات میں رائیونڈ مارچ اورنیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے تبادلہ خیال،پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ میں کوئی رکاوٹ ڈالنے اور جوابی ردعمل نہ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 21 ستمبر 2016 16:40

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارکی ملاقات

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر2016ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ہے،جس میں رائیونڈ مارچ اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آج لاہور میں شہبازشریف اور چوہدری نثار کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ پر غور کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے کارکنوں کوکوئی بھی جوابی ردعمل دینے سے سختی سے منع کردیاہے۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مارچ کیلئے پی ٹی آئی کے انتظامات کو پورا کرنے کی کوشش کی جائیگی۔جبکہ مارچ کے راستے میں مسلم لیگ(ن)کے تمام دفاترزبھی بند رکھے جائینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات