گلگت بلتستان سپریم اپلیٹ کورٹ کے جج جسٹس شہباز خان کو ان کے آبائی محلہ امچھری میں سپردخاک کر دیا گیا

بدھ 21 ستمبر 2016 16:10

گلگت ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) گلگت بلتستان سپریم اپلیٹ کورٹ کے جج جسٹس شہباز خان کو گلگت میں ان کے آبائی محلہ امچھری میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا ،اس سے پہلے امامیہ مسجد گلگت میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ،ان کی نماز جنازہ میں عدلیہ ،اسمبلی اراکین ،اعلی سیاسی ،مذہبی عسکری قیادت اور عوام کی بری تعداد نے شرکت کی،مرحوم جسٹس شہباز خان نے ایک سال قبل سپریم اپلیٹ کورٹ میں ذمہ داریاں سنبھالی تھیں ،مرحوم کی 5بیٹیاں اور ایک بیٹاہے ،زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے ان کی اس ناگہانی موت پر غم و دکھ کا اظہار کیا ۔