فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں عشائیہ

بدھ 21 ستمبر 2016 15:25

گلگت ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس صاحب خان کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں گزرے ہوئے لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی محبت اور خلوص کے بارے میں میرے پاس الفاظ نہیں جس کے ذریعہ شکریہ ادا کرو ں،عشائیہ میں وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمٰن، جسٹس ملک حق نواز ، انسپکٹر جنرل گلگت بلتستان ملک ظفر اقبال اعوان ، کرنل اسٹاف محمد یوسف اور رجسٹرار چیف کورٹ گلگت بلتستان محمد عمر اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز پر امن ماحول سے منسلک ہے اس کو ہمیشہ کے لئے قائم و دائم رکھنے کے لئے ہر ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس صاحب خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے اعزاز میں اپنا قیمتی وقت مجھے دیا، جو ان کی محبت اور خلوص کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری ان محبتوں کو ہمیشہ برقرار رکھے اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن ، جسٹس ملک حق نواز ، انسپکٹر جنرل گلگت بلتستان ملک ظفر اقبال اعوان ، رجسٹرار چیف کورٹ گلگت بلتستان محمد عمر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے اعزاز میں چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس صاحب خان کی جانب سے دیے گئے عشا ئیہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیر کے خدمات کو سراہا اور کہا فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیرنے اپنے قائدانہ صلاحیتوں سے گلگت بلتستان کے ہر مشکل حالات خواہ وہ داریل ،تانگیر کا آپریشن ہو یا گلگت بلتستان کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات صبر و تحمل اور حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیر کے بطور فورس کمانڈر گلگت بلتستان تعیناتی کے دوران گلگت بلتستان کو سنگین چیلنجز کا سامنا تھا گلگت بلتستان کو خطرناک ترین خطے میں شمار کیا جاتا تھا۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیر اپنے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے تجربے، صبر و تحمل اور حکمت عملی سے ان مشکلات پر قابو پاتے ہوئے گلگت بلتستان کو امن کے اعتبار سے مثالی خطہ بنا دیا۔

جس کی بدولت سے آج گلگت بلتستان ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا سیاحتی مرکز بنا ہوا ہے مزید کہا گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اور عوام فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیر کے خدمات کو سنہرے حروف میں یاد رکھے گی۔ اور امید رکھتے ہیں میجر جنرل سید عاصم منیر جہاں بھی اور جدھر بھی جائیں گے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اپنے روابط ہمیشہ قائم رکھیں گے ۔

انہوں نے چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم جسٹس صاحب کا بھی مشکور ہیں جنہوں نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیرکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کر کے ہمیں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا اور تمام گلگت بلتستان کی صوبائی سیاسی ملٹری اور زمہ دار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زمہ داران کو بھی مدعو کر کے محبت اور خلوص کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں اہتمام عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیر کے خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ میجر جنرل سید عاصم منیر کے گلگت بلتستان میں بطور فورس کمانڈر امن کی بحالی اور خطے کی خوشحالی کے لئے گراں قدر خدمات ہیں جن کی بروقت حکمت عملی سے گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بنے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے لوگوں میں محبت اور بھائی چارہ گی کے ماحول کو فروغ ملا ،انہوں نے مزید کہا فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیرایک مخلص اور محب وطن فوجی سپہ سالار ہیں جو جہاں اور جدھر بھی جائیں گے گلگت بلتستان کی عوام ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی گی جنہوں نے فورس کمانڈر کی چارج سنبھالنے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام اور خطے کو درپیش مسائل کا مقابلہ صبر و تحمل استقامت اور حکمت عملی سے کیا جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان پوری دنیا کے لئے امن کے اعتبار سے مثالی خطہ بن چکا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن ، جسٹس ملک حق نواز ، انسپکٹر جنرل پولیس ملک ظفر اقبال اعوان، کرنل اسٹاف محمد یوسف رجسٹرار چیف کورٹ محمد عمر اور ملٹری کے حساس اداروں کے اعلیٰ افسران کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر میں آپ تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے مختصر سے دعوت نامے پر اپنا وقت نکال کر عشائیہ میں شرکت کی ۔

اس موقع پر چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیر کو چیف کورٹ کی جانب سے شلیڈ پیش کیا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیر کو چیف کورٹ کی جانب سے بھی تحفہ پیش کیا ۔