دبئی: معاشی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی نجی کمپنیوں میں بھرتیاں شروع

بدھ 21 ستمبر 2016 15:09

دبئی: معاشی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی نجی کمپنیوں میں بھرتیاں شروع

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیدا ہونے والے حالات سے معاشی ابتری کی صورتحال پیش آئی تھی ۔لیکن اب اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

2016کے وسط میں مختلف نجی کمپنیوں نے ملازمین برتھی کرنے کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔ اگر معاشی حالت اسی طرح بہتری کی جانب گامزن رہی تو اس سال کے آخر تک بھرتیوں کا سلسلہ مزید بڑھے گا۔ جن شعبوں میں ملازمین رکھے جا رہے ہیں ان میں میڈیکل ، آئل سیکٹر ، آئی ٹی ٹیلی کام، اور تعمیرات کے شعبے اہم ہیں۔