قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کاپاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کی مبینہ طور پر جعلی ڈگریوں کا نوٹس

پی ایس بی کے تمام ملازمین کی ڈگریاں تصدیق کرانے کی ہدایت

بدھ 21 ستمبر 2016 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسران اور ملازمین کی مبینہ طور پر جعلی ڈگریوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پی ایس بی کے تمام ملازمین کی ڈگریاں تصدیق کرانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے بعض ملازمین کی جعلی ڈگریوں کو نوکری کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی جس پر قائمہ کمیٹی کے چیئرمین عبد القہار خان وادان نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر پاکستان سپورٹس بورڈ کے 500سے زائد ملازمین اور افسران کی تعلیمی اسناد کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کا عمل مکمل کروایا جائے کیونکہ کمیٹی کے عمل میں بات آئی ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے بعض افسران اور ملازمین ایسے عہدوں پر بھی کام کر رہے ہیں جن پر وہ پورا نہیں اترتے ۔

متعلقہ عنوان :