26 اکتوبر کو اعلی تعلیم کے حوالے سے ویژن2025 کا آغاز کریں گے،چیئرمین ایچ ای سی

بدھ 21 ستمبر 2016 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء ) چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ 26 اکتوبر کو اعلی تعلیم کے حوالے سے ویژن2025 کا آغاز کریں گے،جدید تقاضوں کے مطابق تعلیمی پروگرام شروع کریں گے،41ہزار پروفیسر ہیں، 11 ہزار صرف پی ایچ ڈی ہیں2002 سے آج تک2 لاکھ سے زیادہ سکالرشپ دی گئیں، جامعات کی کوالٹی کے لیے 171 جامعات کا جائزہ لیا گیا، نصاب سمیت تمام معاملات کو دیکھا گیاہے،کمیٹی اب جامعات کے کیمپس کا جائزہ لے گی، اگلے مرحلے میں الحاق کالجز کا جائزہ لیا جائے گا، سرگودھا یونیورسٹی نے 30 سے زائد الحاق شدہ کالجز کی ایفلیشن ختم کر دی ہے ،بی زیڈ یو کے لاہور کیمپس کی سینڈیکیٹ نے منظوری نہیں دی، بچوں کے تعلیمی ڈگری دینے کے لیے سینڈیکیٹ کا اجلاس ہفتہ کو ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو ہائیر ایجوکیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 2 یونیورسٹیاں اپنے ایکٹ کے مطابق پرنسپل کیمپس قائم نہیں کر سکیں،کوالٹی چیک کرنے کے دوران معلوم ہوا کہ مختلف جامعات نے کیمپس دینے میں طریقہ کار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا،این او سی کے بعد ہر یونیورسٹی کا دو سال بعد سافٹ ریویو جبکہ پانچ سال بعد ہارڈ ریویو ہوگا، جامعات کے لیے پروفیشنل باڈیز کو مشروط این او سی دینے کی بجائے مشترکہ دورہ کریں گے ،پی ایم ڈی سی، پی ای سی اور مختلف کونسلز کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے کہ این او سی کے لیے مشترکہ دورہ کریں گے،مقصد تعلیمی ادارے بند کرنا نہیں، کم ازکم معیار ہونا لازمی ہو گا،2006 سے اب تک چربہ سازی پر 198 شکایات آئی ہیں، غلط اطلاع دینے والے کا نام اور تصویر بھی دی جائے گی،90 کیسز پر چربہ سازی ثابت نہیں ہوئی،70 فیصد چربہ سازی ثابت ہوئی،38 بلیک لسٹ ہوئے ہیں،چربہ سازی کے 6 کیسز عدالتوں میں ہیں،چربہ سازی ثابت ہونے پر امیدوار کے ساتھ ساتھ سپروائزر کو بھی بلیک لسٹ کرنے کی تجویز ہیایم فل اور پی ایچ ڈی کے 293 پروگرام نظرثانی کی ایک سال میں مختلف جامعات میں 31پی ایچ ڈی اور 26 ایم فل کے پروگرام بند کر دئیے ہیں،ملک بھر کے تمام اضلاع میں یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے، بلوچستان میں 11 کیمپس بنائیں گے۔

( م م)

متعلقہ عنوان :