پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ پر لیگی قیادت نے سر جوڑ لیے

وزیراعلی پنجاب اور خواجہ آصف کی ملاقات ، احتجاج کو پرامن اور محدود رکھنے کے لیے بہتر حکمت عملی بنانے پر اتفاق

بدھ 21 ستمبر 2016 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر خواجہ آصف میں اہم ملاقات ‘ تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ بارے حکمت عملی بنانے کے لئے لیگی رہنما ؤں نے سر جوڑ لئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر خواجہ آصف میں اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ رائے ونڈ مارچ کو پر امن رکھنے کے لئے بہتر حکمت عملی بنائی جائے اور احتجاج کے موقع پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی کو ہرسطح پر روکا جائے ملاقات میں چیچہ وطنی میں ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی جیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد کا مظہر ہے ‘ ملاقات میں بجلی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا ور خواجہ آصف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے بجلی کے منصوبوں کو مکمل کر لیں گے ۔