دبئی کے علاقے سے ملنے والی سرکٹی لاش فلپائینی خاتون کی تھی: دبئی پولیس

بدھ 21 ستمبر 2016 15:00

دبئی کے علاقے سے ملنے والی سرکٹی لاش فلپائینی خاتون کی تھی: دبئی پولیس

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): دبئی پولیس نے گزشتہ ہفتے دبئی کے علاقوں میں ملنے والی ملنے والی سرکٹی لاش کی شناخت کر لی ۔ دبئی پولیس کے مطابق سرکٹی لاش ایک فلپائینی مینورمیتا کی ہے ۔ مینورمیتا فلپائین سے گھریلو خادمہ کے طور پر کام کی غرض سے آئی ہوئی تھی۔ مینورمیتا اپنے کفیل سے مرنے سے سات روز قبل بھاگ آئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے مینور میتا کی لاش کی شناخت سر، بازو ، اور ٹانگیں نہ ہونے کے باوجود پہچان لی۔

خاتون کی لاش کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد مثبت نتائیج برآمد ہوئے تھے۔ پولیس نے مقتولہ کے قاتل کا سراخ بھی لگا لیاہے ۔ ملزم نے مقتولہ کو مارنے کے بعد 10,000درہم بھی چرا لیے تھے۔ ملزم نے اسکے جسم کے حصے کاٹنے کے بعد آلات اپنے گھر کے کوڑا دان میں پھینک دیئے تھے۔پولیس نے ملزم کو جب گرفتار کیا تو وہ اس بات پر حیران تھا کہ اسے کیسے گر فتار کیا گیاہے ۔