گھوٹکی ‘ جگہ دینے سے انکار پر صوبائی وزیر جام مہتاب کے رشتہ دار کا شہری پر بجلی کی تار سے تشدد ، پولیس کارروائی سے گریزاں

بدھ 21 ستمبر 2016 14:58

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) گھوٹکی میں اوباڑو ملک محلہ میں جگہ کرائے پر نہ دینے پر صوبائی وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہرکے رشتہ دار نے شہری کو تشد د کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے باوجود ملزم کیخلاف کارروائی سے انکا ر کر دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گھوٹکی کے علاقہ اوباڑو ملک محلہ میں صوبائی وزیر جام مہتاب ڈہر کے رشتہ دار جام تیمور ڈہر نے شہری سے جگہ کرائے پر طلب کی مگر اس نے انکا ر کر دیا جس پر جام تیمور ڈہر آ گ بگولہ ہو گیا اور شہری کو بنگلے پر بلاکر رسیوں سے باندھ دیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ جام تیمور ڈہر نے شہری پر بجلی کی تاروں سے بے انتہا تشدد کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا مگر اس کے باوجود جام تیمور ڈہر نے شہری کی جانب بخشی نہ کی ۔نوجوان منت سماجت بھی کرتا رہا مگر بااثر وڈیرے نے ساتھیوں سمیت اس پر بیہمانہ تشدد کیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ تشدد کے بعد شہری نے اوباڑو تھانے کی پولیس کو آگاہ کیا جس نے رپورٹ درج کر لی تاہم اس کے باوجود تاحال بااثر وڈیرے کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :