بیلہ کورونہ میں نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ‘پولیس اہلکار محفوظ ‘ جوابی کارروائی ‘ ملزم ماراگیا

بدھ 21 ستمبر 2016 14:58

بیلہ کورونہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) بیلہ کورونہ میں نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔اطلاعات کے مطابق بیلہ کورونہ کے علاقے میں گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ‘فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس پارٹی معمول کی گشت پر تھی کہ گھات لگائے ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی جس پر جوابی فائرنگ کی گئی اور ایک ملزم مارا گیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :