غدار براہمداغ بگٹی نے بھارت میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست جمع کرادی

مودی حکومت نے بھی شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ براہمداغ دنیا بھر میں آزادانہ سفر کرسکیں،ذرائع

بدھ 21 ستمبر 2016 14:46

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) بھارت کی جانب سے پیش کش کے بعد خود ساختہ جلا وطنی اختیارکرنے والے براہمداغ بگٹی نے سیاسی پناہ کے لئے درخواست بھارتی حکام کے حوالے کردی ہے جس کے بعد بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے کالعدم بلوچ ری پبلکن پارٹی کے خود ساختہ جلاوطن رہنما براہمداغ بگٹی کو نئی دہلی میں سیاسی پناہ کی پیشکش کی تھی جسے فوری طور پر قبول کرتے ہوئے براہمداغ بگٹی نے نئی دہلی میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ اس حوالے سے مودی کی حکومت نے بھی تیاری مکمل کر لی ہے اوراصولی طور پر براہمداغ بگٹی اوران کے قریبی ساتھیوں کو بھارتی شہریت دینے کافیصلہ کر لیا ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں آزادانہ طورپر سفر کرسکیں۔واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی 2006ء میں اپنے دادا نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد پاکستان سے افغانستان منتقل ہو گئے تھے اور کچھ عرصے بہ طور ریاستی مہمان قیام کرنے کے بعد 2010ء میں سوئٹزرلینڈ چلے گئے اورتب سے اپنی فیملی کے ساتھ وہیں پر سیاسی پناہ لیے ہوئے ہیں۔