دبئی: متحدہ عرب امارات میں 2017میں 12سرکاری چھٹیاں ملنے کا امکان

بدھ 21 ستمبر 2016 14:45

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 2017میں 12سرکاری چھٹیاں ملنے کا امکان

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء):متحدہ عرب امارات کے نیشنل نیوز پیپر کے مطابق پہلی ستمبر سے لیکر دسمبر 2016کے آخر تک رہ جانے والی چھٹیوں کی تعداد تقریباََ چار رہ گئی ہے ۔ اگلے تین ماہ میں رہ جانے والی سرکاری چھٹیاں مندرجہ ذیل ہیں۔
۔

(جاری ہے)

2اکتوبر بروز اتوار نیا حجری سال
۔ 30نومبر بروز بدھ متحدہ عرب امارات کا یادگاری دن
۔ 2دسمبر متحدہ عرب امارات کا قومی دن
۔ 12دسمبر حضورِ اکرم ﷺ کا یوم پیدائش
اخبار کے مطابق سال 2017میں تقریباََ12چھٹیاں ہونے کی امید کی جارہی ہے ۔ لیکن چھٹیوں کی تعداد میں چاند کی نوعیت کے مطابق اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔