مدینہ منورہ: کنویں میں گرنے والے غیر ملکی کو بچا لیاگیا

بدھ 21 ستمبر 2016 14:13

مدینہ منورہ: کنویں میں گرنے والے غیر ملکی کو بچا لیاگیا

مدینہ منورہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): مدینہ منورہ سول ڈیفنس کے عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مدینہ کے نوح میں کنویں میں گرنے والے ایتھوپیائی شہری کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق 30سالہ ا یتھوپیائی شہری کنویں کے صفائی کرنے کے لیے کنویں میں اترا تھا۔

(جاری ہے)

اچانک پاؤں پھسلنے سے کنویں میں گر گیا ۔ کنویں کا پانی تقریباََ1.5میٹر گہرا تھا۔ جبکہ کنواں سطح زمین سے 14میٹر گہرا تھا۔ سول ڈیفنس کے عملے نے اطلاع ملتے ہی مذکورہ شخص کو بچالیا ۔سولڈیفنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ایتھوپیائی شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے ۔